موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہائیکورٹ ملتان بنچ کا روسٹر جاری
ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری ججز روسٹر کا اطلاق گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا۔ روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
ملتان میں چار ڈویثرن اور آٹھ سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ملتان میں پہلا ڈویثرن بینچ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویثرن بینچ جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان، چوتھے ڈویثرن بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں جبکہ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔نیز جسٹس ملک شہزاد احمد خان 13 جنوری سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسٹر جاری