جلالپور بار الیکشن‘ 3گروپوں کی صدارتی امیدوار چوہدری محمد اسلم کے پینل کی حمایت کا اعلان

  جلالپور بار الیکشن‘ 3گروپوں کی صدارتی امیدوار چوہدری محمد اسلم کے پینل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) مقامی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں صدارتی امیدوار چوہدری محمد اسلم کے حامیوں نے وکلا نے جمعرات کو ظہرانے کا اہتمام کیا جس (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ اس موقع پر وکلا کے3 گروپس نے چوہدری محمد اسلم پینل کی حمایت کا اعلان کیا‘ کنہوں گروپ کے ملک اظہر کنہوں ایڈووکیٹ کی طرف سے ساتھیوں سمیت چوہدری محمد اسلم پینل کی حمایت کے اعلان کے بعد یک دھڑے کے نمائندے اور سابق جنرل سیکرٹری افضل خان بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدارتی امیدوار چوہدری محمد اسلم کی اس یقین دھانی پر ان کے پینل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ منتخب ہونے کی صورت میں بار کے معاملات وکلا کی مشاورت سے اور شفاف طریقے سے چلائیں گے پرائیویٹ بنک اکاونٹ کی بجائے بار کا آفیشل بنک اکاونٹ استعمال کیا جائے گا چوہدری محمد اسلم نے اپنے جوابی خطاب میں اس یقین دھانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار میں غلط روایات کا سلسلہ ختم کروں گا‘ یونائٹیڈ لائرز گروپ کے آرگنائزر میاں عبدالمجید ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھی وکلا سمیت چوہدری محمد اسلم پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اس توقع کا اظہار کیا کہ صدر منتخب ہو کر چوہدری اسلم جونیئر وکلا کو لوکل کمیشن مقرر کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے‘ نئے وکلا سے چیمبرز الاٹمنٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی‘ اور کچہری کی فرش بندی سے محروم گلیوں میں ٹف ٹائل لگوائی جائے گی۔ ظہرانے میں شریک وکلا کے اجتماع سے سابق صدر بار راو عبدالجبار خاں نے بھی خطاب کیا۔ینگ لائرز گروپ کے رانا منور حسین جکھڑ اور سابق صدر بار عبدالحمید چوہان نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے‘ آج بروز جمعہ کو چوہدری محمد اسلم کے مدمقابل صدارتی امیدوار عبدالرزاق بھپلا کے حامیوں نے وکلا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔
حمایت اعلان