وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر اطہر محبوب کا دورہ جامعہ کراچی‘ وی سی ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات

  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر اطہر محبوب کا دورہ جامعہ کراچی‘ وی ...

  



بہاولپور(بیورورپورٹ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی اور دونوں جامعات کے مابین تدریس اور تحقیق کے فروغ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اور ترقی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک کے ایک بڑی جامعہ ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور بھی جنوبی پنجاب کی تاریخی حیثیت کی حامل جامعہ ہے۔ دونوں جامعات کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون علمی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے دورے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے دونوں جامعات کے درمیان فیکلٹی اور طلبہ وطالبات کی سطح پر روابط کے فروغ پر زور دیا۔ اپنے دورے کے دوران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے وائس چانسلر جامعہ کراچی کے ہمراہ شعبہ اْردو کے زیر اہتمام ذکر اقبال کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ڈین فیکلٹی ا?ف ا?رٹس اینڈ سوشل سائنسز جامعہ کراچی اور پروفیسر ڈاکٹر ننظیم الفردوس سربراہ شعبہ اْردو نے وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ کی ا?مد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں علامہ اقبال کی شاعری، نظریات اور اْن کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوء وں کو اْجاگر کیا گیا۔ تقریب سے نامور اساتذہ ڈاکٹر خالد امین، ڈاکٹر رخسانہ صبا، ڈاکٹر راحت افشاں، ڈاکٹر روء وف پاریکھ، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور ڈاکٹر شمع افروز نے بھی خطاب کیا۔

اطہر محبوب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...