ڈسٹرکٹ بار ملتان‘ تحفظ ناموس رسالت ؐ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  ڈسٹرکٹ بار ملتان‘ تحفظ ناموس رسالت ؐ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں وکلاء نے تحفظ ناموس رسالت کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔قرار داد کے مطابق آئیندہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسی بھی غیر مسلم وکیل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈسٹرکٹ بار میں تحفظ ختم نبوت لائرز کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں حضرت محمد ؐ کو آخری نبی اور رسول ماننے اور آقا دو جہاں کی ناموس کی حفاظت کی قسم اٹھائی گئی۔(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

اس موقع پر سابق صدر ہائیکورٹ بار سید اطہر شاہ بخاری نے قرار داد پڑھ کر سنائی۔تحفظ ناموس رسالتؓ قرار داد کے مطابق آئیندہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں قادیانیوں سمیت کسی بھی غیر مسلم کو حصہ نا دینے کی شرط رکھی گئی ہے اس حوالے سے امیدواروں کے لئے کاغزات نامزدگی کے ساتھ مسلمان ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے اختتام میں وکلاء میں سیرت طیبہ سے متعلق کتابیں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر بار عہدیداران، سئنیر اور نوجوان وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قرار داد منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...