ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی 60وارداتیں‘ شہری قیمتیں سامان سے محروم

    ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی 60وارداتیں‘ شہری قیمتیں سامان سے محروم

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی 60 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ بوہڑ والہ میں علی رضا کے میڈیکل سٹور سے تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 13 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے تھانہ بوہڑ گیٹ خواجہ کالونی صالح اصغر سے تین مسلح ڈاکو نقد70ہزار لیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے ٹاٹے پور میں ذوالفقار اور اس کی اہلیہ سے ملزم لیاقت وغیرہ اسلحہ کے زور پر نقدی زیورات مالیت3لاکھ29ہزار (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

روپے، تھانہ راجہ رام کے علاقے شاہ پور محمد اسرار سے تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر نقدی28ہزار روپے، محمد اسلم سے چار نامعلوم ڈاکو نے نقدی 28ہزار چھین لی، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے حامد پور کنورہ محمد رمضان کے گھر سے بیل اور گائے،تھانہ چہلیک کے علاقے سول ہسپتال محمد ادریس اور دیگر افراد کے 16موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ سے عرفان،بستی خدادادنور محمد موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پیر کالونی سے ریاض حسین، کائیاں پور سے گلزار حسین، تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک سے احمد علی، چاہ پٹھان والہ محمد رفیق، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی محمد ماجد، میلاد چوک سے حماد باسط، تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون سے محمد سلمان، تھانہ نیوملتان کے علاقے معصوم شاہ روڑ سے تسکین عباس کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی نیوملتان پولیس کیعلاقے میں چوک قذافی سے وسیم شہزاد اور دیگر افراد کے 17موبائل فون سیٹ، رائٹر کالونی محمد جاوید کا رکشہ، علی ٹاون محمد ارسلان، سوئی گیس روڑ پر محمد انور اور دیگر افراد کے 8موبائل، تھانہ صدر کے علاقے رضا ا?باد سے جواد حسین، تھانہ لوہاری گیٹ دربار شاہ شمس محمد عرفان کی دوکان نقدی، سگریٹ مالیت37ہزار، شمس ا?باد کالونی عاطف کے زیر تعمیر مکان سے موٹر، پمپ، پلمبری دیگر سامان مالیت 1لاکھ22ہزار نامعلوم چور لیگئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محمد عمار کے مسجد کے باہر نصب سوئی گیس میٹر، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کوٹ ربنواز محمد صفدر کے گھر سے گائے اور بیل مالیت تین لاکھ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے سرکاری زمین سے ملزم محمد خان وغیرہ کے درخت مالیت4لاکھ، محمد سجاد کے گھر ملزم اختر حسین وغیرہ نے گائے، بچھڑا مالیت ڈیڑھ لاکھ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد بلال، تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے عباس کے گھر بکرا مالیت40ہزار، سٹی شجاعباد کے علاقے حاجی بلوچ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، سٹی جلالپور کے علاقے چودھری عبدالرشید کیگھر ملزم احمد علی وغیرہ ٹیوب ویل اور دیگر سامان مالیت دولاکھ جبکہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اسلم کے رقبہ سے ملزم ابراہیم وغیرہ شیشم درخت مالیت 2لاکھ45ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...