نومسلم سکھ لڑکی عائشہ کی اس کے بھائی منموہن سنگھ سے ملاقات

 نومسلم سکھ لڑکی عائشہ کی اس کے بھائی منموہن سنگھ سے ملاقات

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے نومسلم سکھ لڑکی عائشہ کی اس کے بھائی منموہن سنگھ سے ملاقات کروادی جس کے بعد لڑکی کو دوبارہ دارلامان بھجوادیاگیا،لڑکی کی عمر کے تعین کے لئے دائر اس کے بھائی کی درخواست پر عدالت نے اسے دارالامان سے طلب کررکھاتھا،نومسلم سکھ لڑکی کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا،عدالتی حکم پر لڑکی کے بھائی منموہن اور لڑکی نے کمرہ عدالت میں باہمی ملاقات کی،عدالت کے استفسار پر لڑکی نے بیان دیا کہ بھائی اسے ساتھ جانے کا کہہ رہے ہیں میں واپس جانا نہیں چاہتی، لڑکی کے بھائی نے بیان دیا کہ میری بہن دباؤ میں ہے تھوڑا وقت دیا جائے،جس پر عدالت نے عائشہ کو دوبارہ10دن کے لئے دارالامان بھجوا دیا،منموہن سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ علاقہ مجسٹریٹ ننکانہ صاحب کو جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست دے رکھی ہے مگر اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا،استدعا ہے کہ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے اس کے طبی معائنہ کا حکم دیا جائے۔

نو مسلم ملاقات

مزید : صفحہ آخر