یوتھ فیسٹول کیس،احسان الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

 یوتھ فیسٹول کیس،احسان الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹول کیس میں 27 کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں ملوث ملزم احسان الحق چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 17 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،نیب کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احسان الحق نے 40 ملین کے بوگس بل اور انوائس بنائیں، نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے کنٹریکٹ پر دستخط بھی موجود ہیں، ملزمان نے سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی معاونت کی، ملزمان نے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کو غیر قانونی ٹھیکے دئیے، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے پنجاب یوتھ فیسٹیولز میں غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر 27 کروڑ سے زائد مالیت کی کرپشن کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔
یوتھ فیسٹول کیس

مزید :

صفحہ آخر -