آصف ہاشمی کے خلاف بھرتی کیس کی سماعت10 فروری تک ملتوی

آصف ہاشمی کے خلاف بھرتی کیس کی سماعت10 فروری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے پیپلز پارٹی کے راہنمااورسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیاہے۔نیب کا موقف ہے کہ آصف ہاشمی نے اپنے دور اقتدار میں 777 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور نجی کمپنی کو ناجائز مالی فائدہ پہنچانے کے شواہد ملے تھے، ملزم آصف ہاشمی کا یہ اقدام مالی بے ضابطگی کے خلاف تھا۔احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف ناجائز سرمایہ کاری کیس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت فرد جرم عائد کرنے کے لئے وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

بھرتیاں سماعت

مزید : صفحہ آخر