نواز شریف ای سی ایل کیس کی سماعت کے لئے 20جنوری کی تاریخ مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف ای سی ایل کیس کی سماعت کے لئے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے،مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 16نومبر 2019ء کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کی خاطر 4ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیاتھا۔فاضل بنچ نے یہ عبوری حکم میاں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کو ضمانتی بانڈ سے مشروط کرنے کے حکومتی میمورنڈم کو معطل کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیاتھا،عدالت نے حکومتی میمورنڈم معطل اوربنیادی رٹ درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کی تھی،اب اس کیس کی سماعت کے لئے 20جنوری کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔
ای سی ایل