چیف جسٹس مامون رشید سے ملتان اور کمالیہ کے وکلاء وفود کی ملاقات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ ملتان اور کمالیہ کے وکلاء وفود نے ملاقات کی، وکلاء نے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کو عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد پیش کی اور انہیں نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلاء کے تمام مسائل حل کرنالاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء اور سائلین کی سہولیات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء کی مثبت معاونت ضروری ہے، صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے بنچ اور بار ایک پیج پر ہیں۔
ایک پیج پر