قومی اسمبلی اجلاس اب 10کے بجائے 15جنوری تک جاری رہے گا

    قومی اسمبلی اجلاس اب 10کے بجائے 15جنوری تک جاری رہے گا

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی،اب قومی اسمبلی کا اجلاس15جنوری تک جاری رہے گا،قومی اسمبلی ارکان کو شیڈول سے آگاہ کردیا گیا،پہلے اجلاس جمعہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوناتھا،اجلاس میں توسیع اہم قانون سازی مکمل کرنے کیلئے کی گئی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی،اب قومی اسمبلی کا اجلاس15جنوری تک جاری رہے گا،قومی اسمبلی ارکان کو شیڈول سے آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 10جنوری تک جاری رہنا تھا اور جمعہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوناتھا،اجلاس میں توسیع اہم قانون سازی مکمل کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی  

مزید : صفحہ آخر