وزیراعلی سندھ کا درآمدی  گیس خریدنے سے انکار

وزیراعلی سندھ کا درآمدی  گیس خریدنے سے انکار

  



کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وفاق سے صوبے کیلئے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کردیاہے،وزیراعلی سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مستردکردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے خط تحریرکیا ہے،جس میں وزیراعلی سندھ کاصوبے کے لیے درآمدی گیس خریدنے سے انکارکردیا۔وزیراعلی سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔ درآمدی گیس نہیں خریدیں گے،حکومت سندھ مہنگی درآمدی آرایل این جی کسی قیمت برداشت نہیں کرے گی۔خط میں کہاگیاہے کہ صوبہ سندھ2500 سے 2600 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پیداکرتا ہے،سندھ کو صرف1200 سے 1300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے،خط میں وزیراعلی سندھ نے معاون خصوصی ندیم بابرکی شکایت کردی۔

درآمدی گیس 

مزید : صفحہ آخر