رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت 11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ

  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت 11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ

  



 لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت 11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں. رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبدالستار 13 جنوری کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، جن کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشترعباس بطور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ گریڈ 22 میں چارج سنبھالیں گے جبکہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشترعباس کی جگہ سیشن جج اوکاڑہ ریحان بشیر عہدے کا چارج لیں گے. علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج ملتان وسیم الرحمن خان خاکوانی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ، پریذائڈنگ آفیسر صارف عدالت سرگودھا ملک خضر حیات خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن کورٹ بھکر، پرائزائڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹXI ڈی جی خان چودھری عبدالرشید عابد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان، سیشن جج گجرات عظمیٰ اختر چغتائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد، سیشن جج فیصل آباد محمد یوسف اوجلہ کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، چئیرمین ڈرگ کورٹ لاہور سید مظفر علی شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات، تقرری کے منتظر سجاد احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز راولپنڈی اور اٹک رانا مسعود اختر اور محمد شیراز کیانی کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 ججز/ تبادلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...