ریلیف پیکیج کے تحت 20کلو کاتھیلا 800روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے: ترجمان یوٹیلٹی سٹورز

  ریلیف پیکیج کے تحت 20کلو کاتھیلا 800روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے: ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 4 ہزار سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کے تحت غریب، مستحق اور نادار لوگوں کو سستی اشیا ضروریہ کی فراہمی جاری ہے، تمام یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ریلیف پیکیج کے تحت 20کلو کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔جمعرات کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر کے غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے بنیادی اشیائے خوردونوش آٹے، گھی،چینی، خوردنی تیل، چاول اور دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیا پر ریلیف دیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو6 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں جس میں 5ارب روپے اشیائے خوردونوش اور ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم لے کر دی ہے جس سے سستے آٹے کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر روزمرہ اشیائے سستے داموں دستیاب ہے۔ عوام کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں ہے۔ حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آٹے، گھی، چینی، خوردنی تیل، چاول اور دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیا یوٹیلٹی سٹورز پر بازار کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن معاشرے کے نادار طبقے کو ضروری اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کم نرخوں پر دی جارہی ہیں۔ مذکورہ ریلیف پیکیج کے تحت اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی رواں ماہ سے رمضان تک جاری رہے گی۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -