ایران امریکہ کشیدگی میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں 1165.51 پوائنٹس کی زبردست تیزی
لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان مشرق وسطی میں کشیدگی کی کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ 100 انڈیکس میں زبردست 1165.51 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ بڑھوتری کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔ حصص کی مالیت میں 170 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کی سب سے بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان عالمی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں ہیں، اس کوششوں کے اثرات سٹاک مارکیٹ میں دیکھنے کو ملے۔100 انڈیکس میں 1165.51 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 12 حدیں بحال ہو گئی۔ بحال ہونے والی حدوں میں 41400، 41500، 41600، 41700، 41800، 41900، 42000، 42100، 42200، 42300، 42400 اور 42500 کی حدیں شامل ہیں۔
سٹاک مارکیٹ