غیر ملکی فنڈنگ کیس، درخواست گزار کی عدم پیشی، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

غیر ملکی فنڈنگ کیس، درخواست گزار کی عدم پیشی، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

  



اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈز کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا،درخواستگزار فرخ حبیب کی جانب سے کوئی بھی نہ پیش ہو سکا،مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا۔ جہانگیر جدون نے کہاکہ کمیٹی کے تمام ممبران انتظار کرتے رہے،تحریک انصاف سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں دلچسپی نہیں لے رہی۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈز کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواستگزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا،پیپلز پارٹی کے وکلاء سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،درخواستگزار فرخ حبیب کی جانب سے کوئی بھی نہ پیش ہو سکا،تحریک انصاف کی عدم پیشی کے باعث سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس 27 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس

مزید : صفحہ آخر