وفاقی حکومت کا کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا اعلان 

      وفاقی حکومت کا کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا اعلان 

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان کیا ہے،کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی، وزیراعظم کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کے 4 منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں، کے فور منصوبے پر پیشرفت سے متعلق سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، کے سی آرسے متعلق تمام تصفیہ طلب امور طے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفدسے ملاقات میں کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

وفاقی حکومت/اعلان

مزید : صفحہ آخر