وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلا م خٹک کا تیسری بار تبادلہ روک لیاگیا

   وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلا م خٹک کا تیسری بار تبادلہ روک ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور کے طاقتور ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلا م خٹک کا تیسری بار تبادلہ وفاقی سیکرٹری نے پھر روک لیا،کیبنٹ ڈویزن سیکرٹریٹ کی طرف سے 8جنوری کو ڈپٹی سیکرٹری مریم کیانی کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق 19ویں گریڈ کے ڈپٹی سیکرٹری عثمان غنی کو کیبنٹ ڈویژن سے تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور فرید خٹک کی جگہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی،فرید اسلام خٹک کو چارج چھوڑنے کا کہا گیا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے بھی متعدد بار ان کا تبادلہ کیا گیا ہے مگر وفاقی سیکرٹری نے ان کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اب بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

 فرید اسلا م خٹک

مزید : صفحہ آخر