پاکستان بہترین معاشی پالیسیوں کے سبب ایشیا کا سرفہرست ملک بن گیا: حماد اظہر 

پاکستان بہترین معاشی پالیسیوں کے سبب ایشیا کا سرفہرست ملک بن گیا: حماد اظہر 

  



ٹوکیو(آن لائن)ٹوکیو کے اہم دورے پر روانہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے جاپانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے جاپانی قیادت کو آگاہ کیا کہ پاکستان اپنی بہترین معاشی پالیسیوں کے سبب ایشیا میں کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بہترین ممالک میں سر فہرست ملک بن چکا ہے جبکہ معاشی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کو اٹھائیس پوائنٹس کے اضافے سے بہترین معاشی پالیسی رکھنے والا ملک قرار دیا ہے۔وفاقی جاپان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو آسو نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ قیادت نے اعادہ کیا کہ پاکستان کیساتھ معاشی تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح پر لیجائیں گے،اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے جاپانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو اسو کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ 

حماد اظہر

مزید : صفحہ آخر