پاکستان میں مزید 6بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

  پاکستان میں مزید 6بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

  



لاہور(این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں مزید 6بچوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 134 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق نئے کیسز میں سے 2 بچوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں ایک 6 ماہ اور ایک 12 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دیگر بچوں میں سندھ کے علاقے سہون سے تعلق رکھنے والے 12 سال کے لڑکے اور ضلع قمبر میں 3 سال کے بچے میں پولیو کا وائرس پایا گیا۔خیبرپختونخوا ہ میں بھی مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی جس میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک 2 سالہ بچہ اور ضلع لکی مروت سے ایک 9 ماہ کی بچی شامل ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سال 2019 میں خیبرپختونخوا ہ کے پولیو کیسز کی تعداد ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے 91 تک جا پہنچی ہے۔سندھ میں 24، بلوچستان میں 11 اور پنجاب میں اب تک 8 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

پولیو وائرس 

مزید : صفحہ آخر


loading...