ڈینگی پرقابوپانے کیلئے 10 سال کاپلان بنائینگے،یاسمین راشد

  ڈینگی پرقابوپانے کیلئے 10 سال کاپلان بنائینگے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں شاندار کانفرنس منعقد کروانے پرسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اوران کی ٹیم کومبارکباددی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورغیرملکی ڈیلیگیٹس کی آمدپران کا شکریہ اداکیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈینگی بیماری کی حالیہ لہرپرقابوپانے کیلئے کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس کاچناؤبہترثابت ہوا اورمحکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کی وجہ سے ڈینگی کیسزمیں واضح کمی واقع ہوئی۔ ڈینگی بیماری نے دنیا کے بڑے ملکوں کومتاثرکیاہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس گیم چینجرثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاہمیشہ شعبہ صحت کواہمیت دینے پرشکریہ اداکرتے ہیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے آئندہ دس سال کاپلان بنائیں گے۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ ڈینگی سرویلنس کیلئے فوری طور پرچھ ہزارنئے لوگ بھرتی کئے گئے۔ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومل کرکاوش کرناہوگی۔
یاسمین راشد
 

مزید :

صفحہ آخر -