کوئٹہ، کچلا ک میں گیس لیکج دھماکہ، بچی جاں بحق،7افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ، کچلا ک میں گیس لیکج دھماکہ، بچی جاں بحق،7افراد جھلس کر زخمی

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں واقع گھر میں گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کچلاک کے علاقے کلی اسماعیل خان میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی، دیگر 7 زخمی ہونیوالے افراد کو بی ایم سی برن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ اہل خانہ گیس ہیٹر کھلا چھوڑ کر سو گئے تھے، صبح جب ہیٹرجلانے کے لئے تیلی جلائی تو کمرے میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس میں 7 سالہ بچی خانسہ موقع پر جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ گران، اہلیہ، بیٹا اکرام خان، تین بیٹیاں شدید زخمی جبکہ بیٹا محمد عثمان معمولی زخمی ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ریفر کیا گیا۔گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں، بیوی تین بچوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعات گیس پریشر میں کمی کے باعث رونما ہورہے ہیں۔

گیس لیکج دھماکہ

مزید : صفحہ آخر