پاکستان اور ترکمانستان کا اعلیٰ سطح ادارہ جاتی تعاون اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر اتفاق

   پاکستان اور ترکمانستان کا اعلیٰ سطح ادارہ جاتی تعاون اور وفود کے تبادلوں ...

  



 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ترکمانستان کے سفیر اتاجان نورلی ویکخ مولا موف نے  ملاقات کی جس میں  اعلیٰ سطح ادارہ جاتی تعاون اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا محمد صادق سنجرانی  نے کہا پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی میں ترکمانستان پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔دوطرفہ تجارت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ  نے تجویز دی  کہ پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا اجلاس جلد طلب کیا جائے،تجارت، ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے معاونتی پلیٹ فارمز کو مزید موثر بنایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاگوادر، ترکمانستان اور دوسری وسطی ایشیائی ممالک کیلئے جلد رسائی فراہم کرتا ہے۔ محمد صادق سنجرانی  نے کہا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی اچھا اقدام ہوگا،ترکمانستان پاکستان کی ایوی ایشن پالیسی سے استفادہ کر سکتا ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا پارلیمانی سطح پر پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے،بین الاقوامی سطح پر تعاون ایک دوسرے پر باہمی اعتماد کا مظہر ہے، پارلیمانی اور سفارتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کی مجلس کی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 اتفاق

مزید : صفحہ آخر