وزیراعلیٰ پنجاب کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے والدہ کے انتقال پر اطہر علی خان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اطہر علی خان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اظہار تعزیت