افغانستان، نیٹو فورسز کا ڈرون حملہ، کمانڈ ر سمیت 35طالبان، 40شہری جاں بحق

    افغانستان، نیٹو فورسز کا ڈرون حملہ، کمانڈ ر سمیت 35طالبان، 40شہری جاں بحق

  



ہرات(آئی این پی) افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملوں میں 35طالبان اور 40شہری ہلاک ہوئے ہیں، امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4فائر داغے گئے،ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملوں میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔افغان خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35طالبان اور 40شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈرون حملہ

مزید : صفحہ آخر