پاکستان ایران، امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کرے،خواجہ آصف

  پاکستان ایران، امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کرے،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے، امریکی صدر ٹرمپ اور ایران کے حالیہ بیانات سے حالات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کشیدگی کو امن کی طرف لے کر جائیں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ماضی میں ہم نے جو اقدامات کرنا تھے وہ نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے ہمارا کردار متاثر ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پاکستان اپنا مثبت اور غیر جانبدار کردار ادا کرے۔ پاکستان کو امن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی ہے تو اس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر پڑیں گے۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -