ہمارا عزم ہے مقدمات میں کم سے  کم وقت استعمال ہو، فروغ نسیم

  ہمارا عزم ہے مقدمات میں کم سے  کم وقت استعمال ہو، فروغ نسیم

  



 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہمارا عزم ہے مقدمات میں کم سے کم وقت اور وسائل کا استعمال ہو۔سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے وزیر قانون خیبر پختون خواہ سلطان محمد خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ بھی شریک تھے۔ملاقات میں خیبر پختون خواہ میں سول پروسیجر کوڈ پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کے مقدمات میں کم سے کم وقت اور وسائل کا استعمال ہو،سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔

فروغ نسیم 

مزید : صفحہ آخر


loading...