وزیراعظم کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا،،مریم اورنگزیب

  وزیراعظم کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا،،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم ہنرمند نوجوان کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! تقریروں سے روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتا۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا، مہنگائی کی شرح کم نہیں ہوگی، عوام کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی تقریروں سے لوگ بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں ہو جائیں گے، عوام کو ہسپتال میں علاج نہیں ملے گا، وہ دوائی نہیں خرید سکتے۔ترجمان ن لیگ نے دعویٰ کیا کہ عمران صاحب نے نواز شریف کا چلتا ہوا نوجوان پروگرام بند کیا، پھر اْسی پروگرام پر نئی تختی لگا دی۔ انہوں نے لاکھوں نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں مایوسی اور ناامیدی کی دلدل میں پھینک دیا ہے۔ سکیم کا نام بدلنے سے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے 16 ماہ میں 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو چکے ہیں، ہر ماہ ہنرمند پروگرام کا افتتاح کرکے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، ڈراموں کی تبدیلی سے حقیقت نہیں بدلے گی۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -