مشرق وسطیٰ بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، شیری رحمن

مشرق وسطیٰ بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، شیری رحمن

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے،خطہ جنگ کے دہانے پر ہے،حکومت ملک کے اندرونی معاملات میں کوئی کردار نہیں ادا کر پا رہی تو خطے کے مسائل میں کیا کردار کریگی؟،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پارلیمان میں دیا گیا پالیسی بیان حوصلہ افزاء نہیں تھا،خطے میں تناؤ کی صورتحال میں پاکستان کو امریکہ اور ایران کیساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر فریقین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے،امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا اثر امریکہ کے صدارتی انتخابات پر پڑے گا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ خطے میں تناؤ کی صورتحال میں پاکستان کو امریکہ اور ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر فریقین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے،مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کو امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے نہیں ہونا البتہ ہمسایہ ملک ایران کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرنی چاہئے کیوں کہ اس کے خلاف حملے میں پہل کی گئی ہے۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ آخر