یوکرین کے طیارہ کو ایران نے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے تباہ کیا، نیوزویک
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے طیارہ کو ایران نے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے تباہ کیا۔ ایران میں یوکرینی طیارہ گرنے کا معاملہ،امریکی جریدے نیوزویک نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ یوکرین کے طیارہ کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا۔طیارے میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی،طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے تباہ کیا گیا۔پینٹاگون وعراقی انٹیلی جنس حکام نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔طیارے کو روسی ساختہ ٹی او آر ایم ون زمین سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔پینٹاگون حکام کے مطابق واقعہ غلطی کے باعث پیش آیا۔
نیوزویک