صدر مملکت کو برطانیہ، تیونس، ایران کے سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کردیں

    صدر مملکت کو برطانیہ، تیونس، ایران کے سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کردیں

  



اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ، تیونس، ایران کے سفیروں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود غیرملکی سفیروں کے ہمراہ صدر ہاؤس میں موجود تھے۔ صدر ہاؤ س میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران پاکستان نے نئے تعینات ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر، تیونس کے نئی سفیر بوہرنئے ایل کمال اور ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علو ی کو اپنی تعلیمی اسنا د پیش کی۔تقریب کے بعد غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنر نے صدر پاکستان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے عزم کااظہا رکیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔

اسناد پی

مزید : صفحہ اول