ایران کا طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بوئنگ کمپنی کو بلیک باکسز دینے سے انکار

ایران کا طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے بوئنگ کمپنی کو بلیک باکسز دینے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(شِنہوا)ایران کی سولِ ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ یوکرئین ایئر لائن کے حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت بوئنگ طیارے جس میں 176مسافر سوار تھے کے ملبے سے ملنے والے دو بلیک باکسز کو جہاز ساز ادارے یا امریکی حکام کے حوالے نہیں کرے گا تاہم تحقیقات کے لیے یوکرئین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بدھ کو کہا کہ تباہ شدہ بوئنگ جہاز کے ملبے سے ملنے والے بلیک باکسز اور وائس ریکارڈرز دونوں مل گئے ہیں۔یوکرئین ایئر لائن کا بوئنگ 737 مسافر جہاز بدھ کی صبح تہران میں امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث جہاز میں سوار تمام مسافر اور جہاز کے عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ علی عابدزادہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ایران بوئنگ حادثے کیحوالے سے جاری تحقیقات کے لیے کس ملک کو بوئنگ جہاز کے بلیک باکسز تک رسائی فراہم کرے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ ایران تحقیقات کے حوالے سے یوکرئین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گا۔ یوکرئین انٹر نیشنل ایئر لائینز کے حکام نے حادثے کے حوالے سے جہاز کے عملے کی ممکنہ غلطی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز بوئنگ کو روانگی سے قبل شیڈول کے مطابق چیک کیا گیا تھا۔ حادثے کا شکار بوئنگ 737 کو 2016 میں بنایا گیا تھا اور مینوفیکچررز کی جانب سے جہاز کو براہ راست ایئر لائن کے حوالے کر دیا تھا۔ بوئینگ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ ایران میں حادثے کے بعد ضروری تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایران

مزید :

صفحہ اول -