صدر مملکت نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس  ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی

         صدر مملکت نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس  ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی

  



  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی ہے۔صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئی ہیں۔ اس کے بعد مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔بلوں کی منظوری کے بعد وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر سکتے ہیں۔

 صدر مملکت 

مزید : صفحہ اول


loading...