جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطی ٰ میں امن سے خطہ مستحکم ہوگا: فردوس عاشق

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطی ٰ میں امن سے خطہ مستحکم ہوگا: فردوس عاشق

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک سفارتکاری ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جنگ خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا، پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...