ایرانی حملے پر ٹرمپ کے تاثرات؟ وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں 

      ایرانی حملے پر ٹرمپ کے تاثرات؟ وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں 

  



تہران (این ین آئی) ایران کے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے وقت امریکی صدر ٹرمپ کے کیا تاثرات تھے اس پر وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی تصاویر جاری کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے پر شائع ہونے والی ایک تصویر میں ایرانی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر خزانہ، وزیردفاع، امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔قریب سے لی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ حملے کے بعد ہاتھ باندھے انتہائی سنجیدہ بیٹھے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ تاثرات 

مزید : صفحہ اول