نیب کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش، اثاثہ جار کیس میں رانا ثنا اللہ تین فروی کو دوبارہ طلب

نیب کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش، اثاثہ جار کیس میں رانا ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔بتایا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے نیب نے وفاقی حکومت کو درخواست کر دی۔ نیب لاہور کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں راناثناء اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب کو اہم ثبوت بھی مل گئے۔ نیب نے لیگی رہنماء کو زمینوں، فارم ہاؤس کے مکمل دستاویز لے کرپیش ہونے کا حکم دیا۔ 

نیب درخواست

مزید : صفحہ اول


loading...