شہزادہ ہیری اور میگھن کاشاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان 

  شہزادہ ہیری اور میگھن کاشاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان 

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلیٰ شا ہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔پکچر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں شاہی خاندان کے اعلی شخصیات کی حیثیت سے دستبردار ہو اور مالی طور پر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں۔برطانوی شاہی جوڑے کا کہنا تھا وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا سوچ رہے ہیں، انکا مزیدکہنا تھا ہم شاہی خاندان کے افراد ہونے کے ناطے ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے اس اعلان پر ملکہ برطانیہ نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا اس فیصلے سے پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، یہ ایک چونکا دینے والا فیصلہ ہے۔دوسری جانب شاہی خاندان کے اعلی ارکان بھی اس اعلان سے بالکل نا واقف تھے جبکہ شاہی جوڑے کے دستبرداری کا اعلان انہیں ناگوار گزرا ہے۔برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم سے ان کے مجسمے  شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے۔شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجمسے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں  اور  ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ا?ج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی  خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

 مجسمے 

شہزادہ ہیری 

مزید : صفحہ اول