ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق 34 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 8 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کل ملکی غیر مبادلہ کے ذخائر میں مرکزی بینک کے ذخائر 1.43 کروڑ اضافے سے 11.50 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔اسی طرح شیڈول بینکوں یعنی کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.09 کروڑ ڈالر کمی سے 6.58 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
زرمبادلہ

مزید :

صفحہ اول -