طالبان سے مذاکرات میں تیزی لانے کیلئے افغان وزارت امن کا قیام

طالبان سے مذاکرات میں تیزی لانے کیلئے افغان وزارت امن کا قیام

  



کابل (آئی این پی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کیساتھ امن مذاکرات میں تیزی لانے کے لئے وزارتِ امن بنا دی ہے۔اسمبلی سے منظوری کے بعد وزارتِ امن مرحلے سے متعلق پہلا اجلاس کابل میں ہوا۔نائب وزیرِ امن غلام یحی عباس نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ وزارت امن مذاکرات کو زیادہ منظم شکل میں چلانے اور امن کے موضوع پر بات چیت کے لئے اداروں کے درمیان مشاورت کا پلیٹ فورم تشکیل دینے کے لئے کام کرے گی۔عباس نے کہا ہے کہ اعلی امن شوری بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی اور ہم امن کے موضوع پر شوری کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔واغح رہے کہ اعلی امن شوری حامد کرزئی نے 2010 میں بنائی تھی۔

نئی وزارت

مزید : صفحہ اول