پنجاب کے 6 ہزار صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈز جاری کرینگے، فیاض چوہان

    پنجاب کے 6 ہزار صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈز جاری کرینگے، فیاض چوہان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی لاہور پریس کلب آمد۔انہوں نے پریس کلب کی نو منتخب باڈی سے ملاقات کی مبارکباد دی او انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری پریس کلب بابر ڈوگر، ممبر گورننگ باڈی شاہد چوہدری، دیبا مرزا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اطلاعات نے صحافیوں کی بیوگان کو جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کے چیک بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جب تک وزیرِ اطلاعات ہوں، صحافیوں کی بھلائی کے لیے کوشاں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی تمام اختلافات چھوڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تزک و احتشام سے پانچ سال پورے کرے گی۔انشاء اللہ اگلے پانچ سال بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے صحافیوں کی ملک اور جمہوریت کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔بزدار حکومت پنجاب بھر کے 6 ہزار صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈز جاری کرے گی۔ذاتی کوشش سے ایک ہفتے کے اندر وزیراعلی سے لسٹ کی منظوری کرواؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ جرنلسٹ کالونی ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز آ چکے ہیں۔سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ورکنگ صحافیوں کی عزت اور روزگار یقینی بنائیں گے

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول