صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطاء کردیا

      صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطاء کردیا

  



اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطاء کردیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق جمعرات کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ، وزیردفاع پرویز خٹک سمیت دیگراعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق تقریب کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم کو ملکی دفاع کے حوالے سے بہترین خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نواز ا۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ اول