دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنیوالے 10 ملکوں کی فہرست میں امریکہ نمبر ون

دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنیوالے 10 ملکوں کی فہرست میں امریکہ نمبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دنیا بھر میں تنازعات کے باعث ہتھیاروں کی فروخت بڑھتی جارہی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ امریکہ نے اٹھایا ہے۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق کی جانب سے جاری 2014 سے 2018 کے دوران ہتھیاروں کی فروخت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار امریکہ نے بیچے۔ عالمی اسلحہ مارکیٹ میں امریکہ کا حصہ 36 فیصد ہے۔ سابق سپر پاور روس ہتھیاروں کی فروخت میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس کا حصہ اسلحہ مارکیٹ میں 21 فیصد ہے۔اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر فرانس ہے جس کا مارکیٹ میں حصہ 6.8 فیصد ہے۔ اس فہرست میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے اور اس نے دنیا کو 6.4 فیصد ہتھیاربرآمد کیے۔ چین نے 5.2، برطانیہ نے 4.2، سپین نے 3.2، اسرائیل نے 3.1، اٹلی نے 2.3 اور نیدر لینڈز نے 2.1 فیصد ہتھیار دنیا کو فروخت کیے۔
ہتھیار

مزید :

صفحہ اول -