چاہ بہار منصوبہ پر فکر مند نہ ہوں،ایرانی سفیر کی مودی سرکار کو یقین دہانی
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ایران کے سفیرڈ اکٹر علی چیگینی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت چاہ بہار پراجیکٹ کے بارے میں فکر مند نہ ہو، یہ منصوبہ جاری رہے گا، چاہ بہار بندرگاہ بھارت، ایران، افغانستان، یورپ اور خلیج فارس کے مابینب ہترین دوستی کی علامت ہے، چاہ بہار کا تعلق صرف ایران اور بھارت سے نہیں ہے، دوسری جانب ا یران اور امریکہ کے مابین بڑھتے تناؤ کے سبب بھارتی حکومت چاہ بہار بندرگاہ کی حفاظت اور مالی مفادات کیلئے آئندہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی میزبانی کی خواہش رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایرانی سفیر ڈ اکٹر علی چیگینی نے میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت چاہ بہار پراجیکٹ بارے فکر مند نہ ہو یہ منصوبہ جاری رہے گا۔ ایران اور امریکا مابین بڑھتی کشیدگی کو کسی صورت اس پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چاہ بہار بندرگاہ بھارت، ایران، افغانستان، یورپ اور خلیج فارس مابین بہت اچھی دوستی کی علامت ہے۔
ایرانی سفیر