معاشی بہتری خوابوں، خیالوں میں ضرور حقیقی طور پر نہیں

معاشی بہتری خوابوں، خیالوں میں ضرور حقیقی طور پر نہیں

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے پی ٹی آئی کے ہوتے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری خیالوں اور خوابوں میں ہی آ سکتی ہے، حقیقی معا شی تبدیلی کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا،البتہ ان کی موجودگی سے ملکی معاشی صورتحال مزید ابتری کی طرف ضرور جا سکتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی خود بتائے اب تک اس نے معاشی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے عملی طور پر کیا کیا ہے، یقینی طور پر ان کے پاس اس کا کوئی جواب ہی نہیں ہو گا کیونکہ ان کی وجہ سے تو معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے،اب بھی ان کا یہ دعویٰ ہی ہے کہ وہ سال 2020ء میں معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

خرم دستگیر

مزید : صفحہ اول


loading...