مہنگائی عروج پر، ڈالر بے لگام تو معاشی بہتری کیسے ممکن

مہنگائی عروج پر، ڈالر بے لگام تو معاشی بہتری کیسے ممکن

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا ہے میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں امسال بھی پی ٹی آئی جانیوالے سال سے بھی زیادہ مہنگائی کا طو فان لائے گی جب ملک میں مہنگائی عروج پر ہو گی، ڈالر کی قیمت حکومت کنٹرول نہیں کر پارہی تو پھر حکومت کیسے اس سال معاشی صورتحال بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیگی، حکو مت کا یہ دعوی بھی ویسا ہی دعوی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا ہم پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی بڑی انڈسٹری ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بند ہو چکی ہے اب تک لاکھوں مزدور بیروز گار ہو چکے ہیں کاروباری لوگ ان کی وجہ سے پاکستان میں اپنا کاروبارسمٹ کر بیرون ممالک شفٹ ہو رہے ہیں ایسی صورتحال میں حکومت یہ کیسے کہہ سکتی ہے رواں سال ملکی معاشی صورت حال کی بہتری کا سال ہے۔

منور انجم

مزید : صفحہ اول