وزیر اعظم کہہ رہے ہیں تو ان کی بات پر یقین کرنا چاہیے

وزیر اعظم کہہ رہے ہیں تو ان کی بات پر یقین کرنا چاہیے

  



حکمران جماعت تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے جب وزیر اعظم عمران خان یہ بات کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سال معاشی صورتحال میں بہتری لائیں گے تو ہمیں ان کی بات پر یقین کر لینا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ رواں سال ملک میں معاشی طور پر بہتری لانے کا سال ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں وزیر اعظم اپنی اس کمٹمنٹ پر پورا اتریں گے اور ہماری بھی بطور اتحادی یہ کوشش ہے ملک میں مہنگائی میں کمی لا نے کیلئے حکومت سے بات کی جائے مگر حکومت کی بھی یہ بات سچ ہے جب انہیں خزانہ ہی خالی دیا گیا تو وہ کیسے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ حکومت کو ایک طرح سے نئے سرے سے کام کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات بھی اٹھانی پڑی ہیں،لیکن اچھے کی امید رکھنی چاہئے اور ہمیں یہ پورا یقین ہے رواں سال معاشی صورتحال میں بہتری آ جائیگی۔

فیصل سبزواری

مزید : صفحہ اول


loading...