حکومت امسال معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے پر امید

حکومت امسال معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے پر امید

  



پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی معاشی صورتحال بہتری کی طرف آ جائے گی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے جتنی توجہ ملکی خزانے کی لوٹ مار کی طرف دی تھی اتنی توجہ اگر عوام کی حالت بہتر کرنے کی طرف دیتے اور ملکی معاشی صورتحال کو تباہ کرکے ہمارے حوالے نہ کرتے تو آج ہم عوام کو ریلیف دے چکے ہوتے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت کمیٹڈ ہے اس سال ہم معاشی صورت حال کو پٹٹری پر ڈال دیں گے رواں سال ملکی ترقی و خوشحالی کا سال ہے اگر ہمیں ان کی لوٹ مار کے قرضے نہ اتارنے پڑتے تو آج ملک میں بہتری آ چکی ہوتی۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول