انٹیلی جنس بنیاد پر جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن جاری، آئی جی پنجاب 

انٹیلی جنس بنیاد پر جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن جاری، آئی جی پنجاب 

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ماڈرن پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس فورس کے تربیتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ ماڈیولز کو اپ گریڈ کیا گیاہے جبکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت سپیشلائزڈ فورسز کی تشکیل سے پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پاک نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب و کمانڈنٹ نیوی وار کالج رئیر ایڈ مرل محمد زبیر شفیق سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ کمانڈر سنٹرل پنجاب و کمانڈنٹ نیوی وار کالج رئیر ایڈ مرل محمد زبیر شفیق نے پنجاب پولیس کے جاری اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ پبلک سروس ڈلیوری کے یہ پراجیکٹس نہ صرف وقت کی ضرورت کے مطابق ہیں بلکہ ملک کی دیگر پولیس فورسز کیلےء قابل تقلید بھی ہیں جس پر آئی جی پنجاب نے انہیں بتایا کہ سہولیات کے معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور پاک نیوی کے مابین پیشہ ورانہ تعاون اور رابطہ کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ انسٹرکٹرز کے تبادلوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تاکہ فورس کی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جا سکے۔ ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب اور کمانڈر سنٹرل پنجاب نیوی کے مابین اعزازی سووینیئرزکا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...