کلرک کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائردرخواست،ڈی ایس ورکشاپ ریلویز سے جواب طلب

 کلرک کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائردرخواست،ڈی ایس ورکشاپ ریلویز سے جواب طلب

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کلرک کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پرڈی ایس ورکشاپ پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار محمد شبیر کاموقف ہے کہ وہ محکمہ ریلوے میں فرائض سر انجام دے رہا ہے،درخواست گزار کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ہیڈ کلرک کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی، متعلقہ افسروں کو بھی درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار کو ہیڈ کلرک کے عہدہ پرترقی دینے کا حکم دیاجائے۔

مزید : علاقائی