ٹاپ10 بدمعاشوں کی فہرست کا معاملہ،ہوم سیکرٹری پنجاب ریکارڈ سمیت طلب

    ٹاپ10 بدمعاشوں کی فہرست کا معاملہ،ہوم سیکرٹری پنجاب ریکارڈ سمیت طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پرہوم سیکرٹری پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔جسٹس عالیہ نیلم نے خواجہ عقیل احمد عرف گو گی بٹ اور منشاء بم کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ کسی زمین کے قبضے میں ملوث نہیں اورنہ ہی ان کے خلاف بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے،پہلے سے موجود مقدمات میں وہ بری ہو چکے ہیں،پولیس نے شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرکے ان کے نام شامل کردیئے ہیں جوبدنیتی پر مبنی اقدام ہے،عدالتی حکم پر ڈی سی اور آئی جی پنجاب کی طرف سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، عدالت نے استفسار کیاکہ یہ رپورٹ کس نے تیار کی،سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے یہ رپورٹ تیار کی،جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...